طوفان میل
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - تیز رفتار، بہت تیز دوڑنے والا، (ایک ریل گاڑی کا نام جو اپنی تیز رفتاری کے لیے مشہور تھی)۔ وہ سلگتے شہر، وہ جلتا ہوا چربی کا تیل وہ نہا کر خون میں دھلتے ہوئے طوفان میل ( ١٩٤٩ء، نبضِ دوراں، ١٤٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'طوفان' کے بعد انگریزی اسم 'میل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٩ء کو "نبض دوراں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر